لاڑکانہ: شہید بشیر خان قریشی کی سالگرہ کا جلسہ تاریخی ہوگا، رہنماء جئے سندھ قومی محاذ

جولائی کو رہبر سندھ سائیں جی ایم سید کی مزارپر او رتوڈیرو میں شہید بشیر خان قریشی کی مزار پر ھاضری دینے کے بعد 14 جولائی سے قمبر شہدادکوٹ سے شہید کی سالگرہ جلسہ کی عوامی رابطہ مہم کے ذریعے دعوتیں دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا،چیئرمین صنعان قریشی، ڈاکٹر غلام سرور خشک، ایڈوکیٹ کیہر انصاری ودیگر کا بیان

منگل 11 جولائی 2017 22:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2017ء) : جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین صنعان قریشی، ڈاکٹر غلام سرور خشک، ایڈوکیٹ کیہر انصاری، آغا شاہ زمان،قاری گانگھرو، مومن سموں، دیدار شام، دادا اطہر سومرو اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہید بشیر خان قریشی کی سالگرہ کا جلسہ تاریخی ہوگا،13 جولائی کو رہبر سندھ سائیں جی ایم سید کی مزارپر او رتوڈیرو میں شہید بشیر خان قریشی کی مزار پر ھاضری دینے کے بعد 14 جولائی سے قمبر شہدادکوٹ سے شہید کی سالگرہ جلسہ کی عوامی رابطہ مہم کے ذریعے دعوتیں دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے مراحل میں کراچی کی سندھی کالونیوں اور رہائش گاہوں سمیت کراچی کے ہر اضلاع میں رابطہ مہم بھی شروع کی جائے گی،اور سندھ کے خیر خواہ کو شہید بشیر خان قریشی کی 59 ویں سالگرہ کے جلسے کی دعوتیں دی جائیں گی۔