جرمن سائیکلسٹ مرکل کیٹل نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا

بدھ 12 جولائی 2017 15:14

جرمن سائیکلسٹ مرکل کیٹل نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2017ء) جرمن سائیکلسٹ مرکل کیٹل نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا وہ اب تک ٹور کی چوتھی سٹیج میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جرمن سائیکلسٹ مرکل کیٹل نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے دسویں مرحلے کا مقررہ فاصلہ چار گھنٹے ایک منٹ میں طے کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وہ دوسرے، چھٹے اور آٹھویں مرحلوں میں کامیابیاں اپنے نام کر چکے ہیں۔

دسویں مرحلے میں سائیکلسٹس نے 178 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔واضح رہے کہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس یکم جولائی سے شروع ہوئی تھی جس میں 23 جولائی تک سائیکلسٹس 3 ہزار 540 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ یہ ریس جرمنی سے شروع ہوئی ہے جس میں 22 ٹیموں کے 198 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور 23 جولائی کو فرانس کے دارالحکومت فرانس میں ختم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :