لاپتہ افراد وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2735 دن ہو گئے

بدھ 12 جولائی 2017 17:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2017ء) لاپتہ افراد وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2735 دن ہو گئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی این ایم منگچر کے سینئر رہنمائوں نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بلوچ عوام کبھی بھی اپنے حقوق پر سودا بازی نہیں کرے گی وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ متحد ہو کر اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کریں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ قا تلوں نے سینہ تان کر یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کو شہید کر کے راستے سے ہٹا نے کا بنیادی سبب کیا تھا اور نہ ہی ایسی کسی غیر جانبدار ادارہ نے اس قتل کی تفتیش وتحقیق کر کے اس کے محرکات بیان کئے کہ بلوچ قومی سیاست کی تاریخ میں لیڈر شپ کو خود اس کی اپنی سر زمین اور اپنے لو گوں کے درمیان سے پہلے بندوق کے اور پر اغواء کیا جا تا ہے اور وہ بھی اس وقت موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :