ضلع ناظم پشاورکاسرکاری سکولوں کوفرنیچرفراہم کرنے والے ادارے پاک جرمن کادورہ

بدھ 12 جولائی 2017 19:32

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2017ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ضلعی حکومت کے فنڈز سے سرکا ری سکولوں کوفرنیچر فراہم کرنے والے نیم سرکاری ادارے پاک جرمن کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن جید ی خان ‘ ڈسٹرکٹ ممبر و تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین انجینئر فہیم احمد بھی انکے ہمراہ تھے ۔محمدعاصم خان نے تیار ہونے والے فرنیچرکا معائنہ کیا اور کارخانے کے مختلف حصوں کادورہ کیا ۔

(جاری ہے)

محمدعاصم نے بہترین اور معیاری فرنیچر گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے سے قبل 15 اگست تک تمام سکولوں کو فراہم کرنے اور اس سلسلے میںکمیٹی کے چیئرمین انجینر فہیم احمد کو متعلقہ افسروں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور فرنیچر کی فراہمی کیلئے طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت کی۔ اس سلسلے میں ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان کا کہناتھا کہ سکولوں کو سہولیات کی فراہمی ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :