Live Updates

وزیراعظم آئندہ جمعرات تک مستعفی یا نااہل ہو جائیں گے ، پاکستان میں ہونے والی ہر سازش میں نواز شریف شریک رہے ‘ نیسکول اور نیلسن کی طرح مسلم لیگ برطانیہ کو بھی استعمال کیاگیا ‘(ن) لیگ کے پاس ڈیڑھ ارب روپے الیکشن مہم کیلئے کہاں سے آئے‘ پی ٹی آئی لوگوں سے 50,50 ڈالر جمع کرتی ہے ‘ آڈٹ میں دکھاتی ہے ‘ مولانا فضل الرحمن کی فندنگ لیبیا سے ہوتی تھی‘ نواز شریف نے اسامہ بن لادن کو بھی نہیں چھوڑا ‘ اس سے بھی پیسے لئے ‘ جاوید ہاشمی نے آج آئین پاکستان پر حملہ کیا ‘ فنڈنگ کیس میں عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ‘ مسلم لیگ(ن) کے پاس پورے پاکستان میں دفتر ہی نہیں ہیں ‘نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں فواد چوہدری اور مراد سعید کی مشترکہ پریس کانفرنس

بدھ 12 جولائی 2017 21:42

وزیراعظم  آئندہ جمعرات تک مستعفی یا نااہل ہو جائیں گے ، پاکستان میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں فواد چوہدری اور مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف آئندہ جمعرات تک مستعفی یا نااہل ہو جائیں گے ، پاکستان میں ہونے والی ہر سازش میں نواز شریف شریک رہے ‘ نیسکول اور نیلسن کی طرح مسلم لیگ برطانیہ کو بھی استعمال کیاگیا ‘(ن) لیگ کے پاس ڈیڑھ ارب روپے الیکشن مہم کیلئے کہاں سے آئے‘ پی ٹی آئی لوگوں سے 50,50 ڈالر جمع کرتی ہے ‘ آڈٹ میں دکھاتی ہے ‘ مولانا فضل الرحمن کی فندنگ لیبیا سے ہوتی تھی‘ نواز شریف نے اسامہ بن لادن کو بھی نہیں چھوڑا ‘ اس سے بھی پیسے لئے ‘ جاوید ہاشمی نے آج آئین پاکستان پر حملہ کیا ‘ فنڈنگ کیس میں عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ‘ مسلم لیگ(ن) کے پاس پورے پاکستان میں دفتر ہی نہیں ہیں ‘ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق 10کروڑ روپے نواز شریف نے پارٹی کو ڈونیشن میں دئیے بعد میں انہوں نے 6 کرو ڑ روپے واپس لے لئے تھے‘نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ نے 2013ء کے الیکشن میں ایک ارب 20 کروڑ 58 لاکھ 84800 روپے کی انتخابی مہم چلائی ‘ (ن) لیگ کہتی ہے ہمارے دو سیاسی دفاتر پر (ق) لیگ نے قبضہ کیا ہو اہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حکمران پارٹی 3 روپے پر چل رہی ہے۔ کوئی فہرست نہیں ہے کہ (ن) لیگ کے پاس پیسے کہاں سے آئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو (پی ٹی آئی) کی فنڈنگ کی ہی کیوں فکر ہے۔

امریکہ میں موجود پاکستانی بھی ہماری سیاست کا حصہ ہیں۔ نواز شریف کے اور مسلم لیگ (ن) کے پارٹی اکائونٹس میں تضاد ہے۔ سیاسی پارٹیاں گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کراتی ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق 10کروڑ روپے نواز شریف نے پارٹی کو ڈونیشن میں دئیے بعد میں انہوں نے 6 کرو ڑ روپے واپس لے لئے لیکن اس کی کوئی تفصیل موجود نہیں ہے۔ 2013ء سے 2015ء تک (ن) لیگ کا پارٹی فنڈ سے ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا۔

شریف خاندان کے کالے دھن کو تحفظ دینے کیلئے (ن) لیگ کو استعمال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی میجر فنڈنگ لیبیا سے آتی رہی۔ قذافی کے بیٹے نے پاکستان آ کر ا نکے مدرسے کا افتتاح کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی فنڈنگ سب کے سامنے ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی فنڈنگ کا نوٹس کون اور کب لے گا۔

ہو سکتا ہے مولانا فضل الر حمن اور نواز شریف لندن میں بزنس پارٹنر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف آئندہ جمعرات تک مستعفی یا نااہل ہو جائیں ۔ مسلم لیگ کے پارٹی فنڈ میں بھی خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔ کسی ایک ممبر نے ایک روپیہ بھی (ن) لیگ کو ہیں دیا۔ نیسکول اور نیلسن کی طرح (ن) لیگ برطانیہ کو بھی استعمال کیا گیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ امیر مقام جیسے اے ٹی ایم کے ہوتے ہوئے خرچوں کی ضرورت نہیں۔

(ن) لیگ کے پاس ڈیڑھ ارب الیکشن مہم کیلئے کہاں سے آیا۔ پی ٹی آئی لوگوں سے 50,50 ڈالر جمع کرتی ہے جو آڈٹ میں دکھاتی ہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن آپ کو وکی لیکس یاد ہے۔ سڑکوں پر گو امریکہ گو کا نعرہ اور بیک ڈور ہمیں خدمت کا موقع دیں۔ اب (ن) لیگ کو ایک اور سہارے جاوید ہاشمی کی بھی ضرورت پڑ گئی ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ نواز شریف نے اسامہ بن لادن کو بھی نہیں چھوڑا ان سے بھی پیسے لئے۔ پاکستان میں ہونے والی ہر سازش میں نواز شریف شریک رہے۔ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے آج آئین پاکستان پر حملہ کیا۔ فنڈنگ کیس میں عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ …
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات