قزاخستان وسطی ایشیا میں استحکام کی علامت ہے، جرمن صدر

جمعرات 13 جولائی 2017 10:58

قزاخستان وسطی ایشیا میں استحکام کی علامت ہے، جرمن صدر
آستانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2017ء) جرمنی کے صدر فرانک والٹر شٹائن مائرنے اپنے قزاخ ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن صدرایک تجارتی وفد کے ہمراہ قزاخستانکے دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے قزاخ ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوںکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شٹائن مائر نے واضح کیا کہ وسطی ایشیا کے استحکام کے لیے قزاخستان انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی گنجائش ابھی باقی ہے۔ اس موقع پر میزبان صدر نے جرمنی کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کو اہم قرار دیا۔ جرمن صدر انرجی سیکٹر کے مستقبل پر منعقدہ ایک بین الاقوامی نمائش کے موقع پر وسطی ایشیائی ملک گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :