وسطی ایشیا میں قزاقستان استحکام کا نشان ہے، جرمن صدر

قزقاقستان میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی گنجائش ابھی باقی ہے،قازق ہم منصب سے ملاقات

جمعرات 13 جولائی 2017 12:43

وسطی ایشیا میں قزاقستان استحکام کا نشان ہے، جرمن صدر
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2017ء) جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر ایک تجارتی وفد کے ہمراہ وسطی ایشیائی ملک قزاقستان کے دورے پر ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وہ گزشتہ روزوہاں پہنچے ۔

(جاری ہے)

قازق صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد رپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اشٹائن مائر نے واضح کیا کہ وسطی ایشیا کے استحکام کے لیے قزاقستان انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی گنجائش ابھی باقی ہے۔ اس موقع پر میزبان صدر نے جرمنی کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کو اہم قرار دیا۔ جرمن صدر انرجی سیکٹر کے مستقبل پر منعقدہ ایک بین الاقوامی نمائش کے موقع پر وسطی ایشیائی ملک گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :