جرمن صدر کا غیر اعلانیہ دورہ افغانستان،مزار شریف میں تعینات جرمن فوجیوں سے ملاقات

جمعرات 13 جولائی 2017 15:05

جرمن صدر کا غیر اعلانیہ دورہ افغانستان،مزار شریف میں تعینات جرمن فوجیوں ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2017ء) جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے جہاں انھوں نے مزار شریف کے تعینات جرمن فوجیوں سے ملاقات کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے۔ جرمن صدر نے مزار شریف کے تعینات جرمن فوجیوں سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

نیٹو کے تربیتی مشن کے تحت جرمنی کے اس وقت 941 فوجی افغانستان میں تعینات ہیں۔ اس مشن کا مقصد افغان فوجیوں کی تربیت کر کے اس قابل بنانا ہے کہ وہ غیر ملکی فورسز کے بغیر ہی ملکی سکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔ اشٹائن مائر سے قبل سابق صدر یوآخم گاک 2012 میں افغانستان گئے تھے۔ ایک تجاری وفد کے ساتھ قزاقستان گئے ہوئے جرمن صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :