خیبرایجنسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی کا اہلکار جاں بحق ہو گیا

جمعرات 13 جولائی 2017 15:36

خیبرایجنسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی کا اہلکار جاں بحق ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2017ء) خیبرایجنسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی کا اہلکار جاں بحق ہو گیا۔پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمردو کے علاقے غنڈی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والا ایف سی اہلکار اختر شاہ چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا ۔ سیکورٹی فورسز نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔