جرمن صدر غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے

جمعرات 13 جولائی 2017 17:03

جرمن صدر غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے
کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2017ء) جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر ایک غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر والٹر شٹائن مائرنے مزار شریف میں تعینات جرمن فوجیوں سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک تجاری وفد کے ساتھ قزاخستان سے واپسی پر جرمن صدر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کیا۔واضح رہے کہ نیٹو کے تربیتی مشن کے تحت جرمنی کے اس وقت 941 فوجی افغانستان میں تعینات ہیں۔ اس مشن کا مقصد افغان فوجیوں کی تربیت کر کے اس قابل بنانا ہے کہ وہ غیر ملکی فورسز کے بغیر ہی ملکی سکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :