دیپالپور،طوفانی بارش سے ورکشاپ کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی ہوگیا

جمعرات 13 جولائی 2017 20:47

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2017ء) طوفانی بارش کیوجہ سے ورکشاپ کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی، پینٹ کی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی لاکھوں روپے مالیت کا سامان پینٹ وغیرہ جل کر خاکستر۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور میں طوفانی بار ش کی وجہ سے بارش کے دوران رزاقیہ ورکشاپ واقع پاکپتن روڑ دیپالپور کی دوکان میںبہت زیادہ بارشی پانی بھر جانے سے اسکی چھت گرگئی جس سے ورکشاپ کا مالک مستری محمد یوسف جو موضع رتہ کھنہ اور فیصل جو مرزا پورکے رہائشی تھے ملبے تلے دب گئے جنکووہاں پر مارکیٹ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالااور ریسکیو 1122کے پہنچنے پر انکوزخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال دیپالپورپہنچایا گیا مستری محمد یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ فیصل ہسپتال دیپالپور میں زیر علاج ہے۔اطلاع ملنے پرعابد حسین بھٹی اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور جائے حادثہ پر اپنے عملہ کے ہمراہ پہنچے اور بار ش کیوجہ کچہری چوک ۔مدینہ چوک ۔اے آرسائنس سکول کے گردونواح۔المشہور ٹینکی والی مسجد ۔بالخصوص احاطہ کچہری دیپالپور ۔ آفس اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور۔میونسپل کمیٹی ۔ نادرا دفتر۔اور دیگر محلہ جات ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ ۔دوسرے واقعہ میں اولڈ بصیرپور روڈ پر واقع بائوسلیم خان کی پینٹ کی دوکان میںاچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دوکان میں موجودلاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔