آئی ایم ایف نے سال2017ء کے لئے پاکستان کی معاشی رپورٹ جاری کر دی

پاکستان میں معاشی اصلاحات کا عمل بہتر ہوا ہے ، پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح5.3فیصد رہے گی، رپورٹ

جمعرات 13 جولائی 2017 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) آئی ایم ایف نے سال2017ء کے لئے پاکستان کی معاشی رپورٹ جاری کر دی ، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی اصلاحات کا عمل بہتر ہوا ہے ۔ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح5.3فیصد رہے گی۔ سی پیک کی بدولت معاشی ترقی کی شرح6فیصد تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ پاکستان میں صحت و تعلیم کی صورتحال مایوس کن ہے۔

دیہی علاقوں میں غربت کی شرح36فیصد اور سب سے پسماندہ صوبہ بلوچستان ہے۔ جمعرات کے روز آئی ایم ایف نے سال2017ء کے لئے پاکستان کی معاشی رپورٹ جاری کی، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مالیاتی خسارے 4.2فیصد ہے۔ آئی ایم ایف نے اپکستان کی برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے باعث پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر دباؤ پڑے گا۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 36فیصد ہے، پاکستان میں صحت و تعلیم کی صورتحال مایوس کن ہے۔ غریب طبقہ تعلیم و علاج معالجے کی سہولیات سے محروم ہے۔ پاکستان کا سب سے پسماندہ صوبہ بلوچستان ہے۔ بلوچستان میں50فی صد لوگ غربت کے خط کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں صحت و تعلیم پر کم خرچ کیا جا رہ اہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پکاستان میں معاشی اصلاحات کا عمل بہتر ہوا ہے۔ پاکستان میں توانائی کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے۔ سی پیک کے باعث پاکستان میں معاشی ترقی کیش رح مستحکم ہوئی معاشی ترقی کیش رح پاکستان میں 5.3فیصد ہے۔ سی پیک کی بدولت معاشی ترقی کی شرح6فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :