متحدہ عرب امارات کے رہائشی کو وٹس ایپ پر بیوی پر بدتیمزی کرنے پر جلاوطن کرنے کا حکم

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 14 جولائی 2017 15:26

متحدہ عرب امارات کے رہائشی کو وٹس ایپ پر بیوی پر بدتیمزی کرنے پر جلاوطن ..
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2017ء) : شارجہ کے ایک رہائشی کو بیوی سے وٹس ایپ پر بدتمیزی کرنے پر 5000 درہم جرمانے اور جلاوطنی کی سزا سنا دی گئی ۔جوڑےکی قومیت عرب ہے اور دونوں کی عمر 50سے اوپر ہے۔انکی شادی 20سال قبل ہوئی تھی اور بچے بھی جوان ہیں حتی کہ انکی ایک شادی شدہ بیٹی بھی ہے۔

(جاری ہے)

جوڑے کے درمیان جھگڑا گھر پر شروع ہوالیکن بات بگڑتی دیکھ شوہر گھر سے باہر چلا گیااور پھربیوی کو ہتک آمیز الفاظ وٹس ایپ پر بیجھنے شروی کر دیے۔

جس پر بیوی نے تنگ آ کر شارجہ میں ہی اپنے شوہر کے خلاف درخواست درج کرا دیاور پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر اسے غصے اور بدتمیزی سے بھرے میسیجز کر رہا ہے۔متحدہ عرب امارات کے سائبر کرائم قوانین کے مطابق سوشل میڈیا پر بےعزتی کرنا جرم ہے جس کے نتیجے میں مجرموں کو بھاری جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے یا بظاہرجلاوطن بھی کیا جا سکتا ہے۔