کوئٹہ :بلوچستان کے علاقے زیارت میں طوفانی بارش سے مختلف علاقے زیر آب آگئے

پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوئے پہاڑی نا لوں میں ریلے کے باعث کئی مکانات پر سیاح پھنس گئے

جمعہ 14 جولائی 2017 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2017ء) بلوچستان کے علاقے زیارت میں طوفانی بارش سے مختلف علاقے زیر آب آگئے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوئے پہاڑی نا لوں میں ریلے کے باعث کئی مکانات پر سیاح پھنس گئے اطلاعات کے مطابق وادی زیارت میں جمعہ کو مون سون بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے وجہ سے سنجاوی، خرواری بابا، ورچوم میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گئے پہاڑی نالوں میں سیلابی ریلے کے باعث سیاحی مقامات پر کئی سیاح پھنس گئے ۔