علاقے میں پولیوجیسے موضی مرض کے خاتمے میں ایجنسی سرجن اور قبائل عمائدین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ،یحییٰ خان آ فریدی

ہفتہ 15 جولائی 2017 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2017ء) خیبرایجنسی کے رہائشی الحاج یحییٰ خان آ فریدی نے علاقے میں پولیوجیسے موضی مرض کے خاتمے میں ایجنسی سرجن کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ،جبکہ اس مشن میں علاقے کے عمائدین کابھی اہم رول رہاہے ،جواس مرض کے خاتمے کا باعث بنے گا۔وہ بروز ہفتہ پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایجنسی سرجن خیبرایجنسی ڈاکٹرنیازایک مخلص اورایماندارآفیسرہے جس نے علاقے صحت کے شعبے میںگراں قدرخدمات انجام دئیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایجنسی سرجن کے کاوشوں کے نتیجے میںخیبرایجنسی کے ہرتحصیل کے ہسپتالوں میںعملے کی موجودگی اوربروقت علاج کی سہولت ممکن ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ علاقے کی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ایجنسی عوام کی جانب سے علاقے سے پولیوکے خاتمے میں اہم کرداراداکرنے پرڈاکٹرنیازکوخراج تحسین پیش کیاہے اورانکی جانب سے آ پریشن سے متاثرہ علاقہ وادی تیرہ میںمیڈیکل ٹیمیںبیجنے کے فیصلے کوسراہاہے۔

متعلقہ عنوان :