ارباب لطف اللہ کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

ارباب میر حسین مرحوم کے بیٹے ارباب لطف اللہ کا اپنے چچا ارباب غلام رحیم سے بغاوت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 15 جولائی 2017 22:09

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2017ء) ارباب لطف اللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، تھر پارکر میں آصف زرداری کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کرین گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ارباب میر حسین مرحوم کے بیٹے ارباب لطف اللہ نے اپنے چچا ارباب غلام رحیم سے بغاوت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ 17 جولائی کو تھر پارکر میں پیپلز پارٹی کے ہونے والے جلسے میں پی پی میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔