چلی میں بے موسم برفباری کا سلسلہ شروع ،2 لاکھ 80 ہزار گھروں کی بجلی بند

اتوار 16 جولائی 2017 14:20

سنتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) چلی کے دارالحکومت سنتیاگو میں بے موسم برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ، بچے اور بڑے لطف اندوز ہونے گھروں سے نکل آئے ، جبکہ2 لاکھ80 ہزار گھروں کی بجلی چلی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چلی کے دارالحکومت سنتیاگو میں بے موسم برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ، بچے اور بڑے لطف اندوز ہونے گھروں سے نکل آئیشام کو شروع ہوئی برفباری رات گئے تک جاری رہی ۔ شہر نے سفید چادر اوڑھ لی تو منچلے مستیوں کے لئے باہر نکل آئے ۔ ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکے ، سنو مین بنایا اور خوب انجوائے کیا ، لیکن دوسری جانب سرد موسم نے پونے تین لاکھ گھروں کو اندھیرے میں دھکیل دیا جبکہ شدید برف سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :