خیبرایجنسی میں دہشتگردی سے متاثرہ افراد کیلئے بحالی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا

متاثرین کو تباہ حال مکانات کی مرمت کیلئے نقد امداد دی جارہی ہے، چار ہزار چھ سو 39 خاندانوں میں ایک ارب 50 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے،فاٹا سیکرٹریٹ

اتوار 16 جولائی 2017 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) وفاقی حکومتنے خیبرایجنسی میں دہشتگردی سے متاثرہ افراد کیلئے بحالی پروگرام کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی بحالی کا پروگرام شروع کیا ہے۔فاٹا سیکرٹریٹ کے مطابق متاثرین کو تباہ حال مکانات کی مرمت کرنے کیلئے نقد امداد دی جارہی ہے۔اب تک چار ہزار چھ سو 39 خاندانوں میں ایک ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :