پیر مظفر شاہ کی رہائی کیلئے مشتعل عوام کا نیو انٹر نیشنل ائر پورٹ تھانہ کا گھرائو، فتح جنگ روڈ بلاک بھی بلاک کردیاگیا

اتوار 16 جولائی 2017 18:51

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) مشتعل عوام کا نیو انٹر نیشنل ائر پورٹ تھانہ کا گھرائو۔ تھانے کے گیٹ اور عمارت کو نقصان پہنچایا ۔ مسلم لیگ کے مقا می عہدیدار ارشد اعوان کے کپڑے پھاڑ دئے پولیس نے تھانے کے گیٹ بند کر دئے،مشتعل عوام نے راولپنڈی فتح جنگ روڈ بلاک کر دئے ۔ گاڑیوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی ، ملحقہ دیہاتوں کے سینکڑوں افراد لاٹھیوں اور ڈنڈوں سمیت راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر واقع قطبال تھانے کے سامنے جمع ہو گئے ،پولیس بے بس ہوگئی ،دیہاتیوں نے تھانے کی عمارت پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا ۔

عوام نے توڑ پھوڑ کی اور مطالبہ کیا کہ سجادہ نشین دربار پیر مظفر شاہ کو فوری رہا کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیر مظفر شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات میں لائوڈ سپیکر پر پابندی کے باوجود دربار کے سجادہ نشین امجد شاہ نے علماء کی تقاریر کے لئے لائوڈ سپیکر استعمال کیا ۔

(جاری ہے)

جس پر مقامی پولیس نے سجادہ نشین کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ جس پر عوام مشتعل ہو گئے اور اتوار صبح 7بجے سے راولپنڈی روڈ بلاک کر دیا ۔ اور شدید نعرہ بازی اور توڑ پھوڑ کی ۔ ڈی پی او اٹک تقریبا 10بجے دن قطبال پہنچے لیکن عوام نے سڑک کھولنے سے انکار کر دیا ۔ آخری خبر آنے تک سڑک بند تھی۔

متعلقہ عنوان :