جیکب آباد: انتہاپسندی اور دہشت گردی ملک و قوم کے دشمن ہیں ان کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے، مولانا محمد اسد زکریہ

پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات اور انتہا پسندی کے فروغ میں وہی قوتیں ملوث ہیں جنہوں نے بیت اللہ پر حملہ کرنے کی ناپاک سازش کی،ارض حرمین کے لئے پوری امہ ایک ہے اور اس کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے کو سعادت سمجھتی ہے، پاکستان علماء کونسل سندھ کے صدر کی ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو

اتوار 16 جولائی 2017 19:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان علماء کونسل سندھ کے صدر مولانا محمد اسد زکریہ نے کہا ہے کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی ملک و قوم کے دشمن ہیں ان کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے، پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات اور انتہا پسندی کے فروغ میں وہی قوتیں ملوث ہیں جنہوں نے بیت اللہ پر حملہ کرنے کی ناپاک سازش کی،ارض حرمین کے لئے پوری امہ ایک ہے اور اس کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے کو سعادت سمجھتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولانامحمد اسعد زکریہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان علما ء کونسل نے اس نازک موقع پر انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے پورے ملک میں امت کو یکجا کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کر دیا ہے اور انتہا پسندی،دہشت گردی،فرقہ وارانہ تشدد،کوئٹہ،کراچی،پارا چنار میں بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے اور بیت اللہ پر حملے کی ناپاک جسارت کے خلاف ملک بھر میں ’’وحدت امت کانفرنسوں‘‘ کے انعقاد سے امت کو متحد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مذہبی وسیاسی قیادت ایک پلیٹ فارم پرمتحدہو تاکہ ملک امن کا گہوارہ بن سکے،انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت اُمت مسلمہ کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا جارہا ہے ،امت مسلمہ میں اختلافات ونفرت کی آگ پھیلائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک گروہ حساس حالات میں پاک فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم چلا کر اپنے مکروہ ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے لیے سوشل میڈیا پر متحرک ہو چکا ہے،وزارت داخلہ اور سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے فرقہ وارانہ مذہبی جذبات بھڑکانے اور پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مذموم سازش چلانے والوں کو بے نقاب کرتے ہوئے گرفتار کرے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دی