Live Updates

میں نے پی ٹی آئی میل شائونزم کی وجہ سے چھوڑی ہے ، ناز بلوچ

میری خدمات سے عمران خان واقف ہیں ،خواتین کیلئے جدوجہد کی علامت فوزیہ قصوری کہاں گئیں سابق رہنما پی ٹی آئی

اتوار 16 جولائی 2017 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنمانازبلوچ نے کہاہے کہ میں نے پی ٹی آئی میل شاؤنزم کی وجہ سے چھوڑی ہے ،پی ٹی آئی کیلئے میری خدمات سے عمران خان واقف ہیں ،خواتین کیلئے جدوجہد کی علامت فوزیہ قصوری کہاں گئیں دوسری جماعت سے کوئی پی ٹی آئی میں آئے تودرست اورکوئی پی ٹی آئی سے دوسری جماعت میں جائے توغلط کیسے ہوسکتاہے ۔

اتوارکے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں نئی شامل ہونے والی رہنمانازبلوچ نے کہاکہ وقت کے ساتھ سیاست میں بہت کچھ سیکھنے کوملتاہے ،تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی میں گئی لیکن تبدیلی کے آثارنہیں ،میل شاؤنزم کی وجہ سے تحریک انصاف چھوڑی ہے ،تحریک انصاف میں خواتین کوکوئی مقام حاصل نہیں ہے ،خواتین کیلئے جدوجہد کی علامت فوزیہ قصوری کہاں گئیں انہوںنے کہاکہ جانتی ہوں کہ فوادچوہدری کتنی پارٹیاں بدل کرتحریک انصاف میں آئے ،یہ بھی جانتی ہوں کہ فوادچوہدری تحریک انصاف کے کارکنوں کیلئے کیاکہتے تھے ،نازبلوچ نے کہا کہ میں نے پی پی پی کے بجائے تحریک انصاف جوائن کی تھی پی پی پی سے کچھ تحفظات تھے جواب دورہوگئے ۔

(جاری ہے)

فریال تالپورنے کراس فروٹ لیول سے سیاست شروع کی ،فریال تالپورنے پارٹی ہائی جیک نہیں کی ،بلاول کے بارے میں ماضی کی باتیں ماضی کاحصہ ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات