سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت شروع،کمرہ عدالت میں موجود افرادچپ رہیں،ججز کی ہدایت

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 17 جولائی 2017 10:15

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت شروع،کمرہ عدالت میں  موجود افرادچپ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2017ء) سپریم میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پہلی اہم ترین سماعت شروع ہوگئی ہے۔شریف خاندان نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے۔سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔

(جاری ہے)

سماعت شروع ہوتے ہی ججز نے کمرہ عدالت میں موجود افراد کو چپ رہنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر جسٹس اعجازافضل نے کہا کہ کمرہ عدالت میں  موجود افرادخاموش رہیں، سماعت میں مشکل ہو رہی ہے۔آج سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں اس کیس کی سماعت کررہا ہے جب کہ جسٹس عظمت سعید شیخ اور اعجاز الاحسن  بینچ کا حصہ ہیں۔