حیات آباد پشاور میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر خودکش حملے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے‘6افراد زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 17 جولائی 2017 10:30

حیات آباد پشاور میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر خودکش حملے میں 2 سیکورٹی ..
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جولائی۔2017ء) پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر خودکش حملے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ خودکش حملہ اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور کی گاڑی کی حیات آباد کے باغ ناران کے قریب سے گزر رہی تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی۔ایس پی کینٹ کے مطابق دھماکے میں 2 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید جب کہ 6 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے ہیں جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :