گلف اسٹیل مل33 ملین درہم میں فروخت نہیں ہوئی۔ نعیم بخاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 17 جولائی 2017 10:42

گلف اسٹیل مل33 ملین درہم میں فروخت نہیں ہوئی۔ نعیم بخاری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جولائی۔2017ء)پاناماکیس میں تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے کہا ہے کہ گلف اسٹیل مل33 ملین درہم میں فروخت نہیں ہوئی۔ وزارت انصاف یو اے ای نے14 اپریل 1980 کے گلف اسٹیل معاہدے کی تصدیق نہیں کی جس سے طارق شفیع کا بیان جے آئی ٹی نے غلط ثابت ہوتا ہے۔سپریم کورٹ میں اپنے دلائل میں انہوں نے کہا کہ برٹش ورجن آئی لینڈ کی ایجنسی نے موزیک فونسیکا کے ساتھ خط وکتابت کی ہے جس کی جے آئی ٹی نے بھی تصدیق کی ۔

انہوں نے کہا کہ گلف اسٹیل مل سے متعلق شریف خاندان اپنا موقف ثابت نہیں کرسکا ہے۔

(جاری ہے)

نعیم بخاری نے کہا کہ جے آئی ٹی نے قطری خط اور قطری کاروبار کی ورک شیٹ کو افسانہ قرار دیا ہے، جے آئی ٹی کے مطابق لندن فلیٹس شروع سے ہی شریف خاندان کے پاس ہیں،نوازشریف کاقطرسے متعلق موقف تبدیل ہوتا رہا،وزیراعظم نے اسمبلی فلوراورقوم سے خطاب میں قطری سرمایہ کاری کا ذکر نہیں کیا۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹی نے لندن فلیٹس کو مریم نواز کی ملکیت قراردیا،جے آئی ٹی نے کہاکہ وراثتی تقسیم میں لندن فلیٹس کا کوئی تذکرہ نہیں۔بیریئرسرٹیفکیٹ کی منسوخی کے بعد کسی قسم کی ٹرسٹ ڈیڈ موجود نہیں،ٹرسٹی ہونے کے لئے ضروری تھا کہ مریم نواز کے پاس بیئررسرٹیفکیٹ ہوتے۔