خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

پیر 17 جولائی 2017 11:43

خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
سنگا پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) چین میں طلب میں اضافے کے باعث خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو برینٹ فام تیل کے سودے 18 سینٹ اضافے کے ساتھ 49.10 ڈالر فی بیرل میں جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 16 سینٹ اضافے کے ساتھ 46.70 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

(جاری ہے)

اقتصادی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور وجہ امریکا میں خام تیل کی پیداواری میں تیزی سے اضافے میں آنے والا تعطل بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :