جدہ میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تابک گیس سٹیشنز بند

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 17 جولائی 2017 11:45

جدہ میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تابک گیس سٹیشنز بند
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء)  حکام کا کہنا ہے کہ جدہ میں ایک گیس سٹیشن گیسولین کا رنگ سبز سے سرخ کر کے سادہ لوح انسانوں کو دھوکہ دے کر بیچ رہا تھا اور جو آئل وہ بیچ رہے تھے وہ بھی معیا ر کے مطابق نہیں تھا اس لیے اس کو بند کر دیا گیا۔وزارت تجارت اور انوسٹمنٹ کے انسپیکڑکو پتا چلا کہ کچھ گیس سٹیشنز سبز 91اوکٹین گیسولین میں سرخ پاوڈر مکس کر کے بیچ رہے ہیں۔

جس پر گیسولین کی کوالٹی کو چیک کرنے کے لیے نمونے لیے گئے اور وہاں کے کارکنوں نے بھی اعتراف کیا کہ وہ لوگ91اوکٹین گیسولین میں رنگ ملا کر زیادہ مہنگی 95اوکٹین گیسولین طور پر بیچ رہے ہیں۔اس کے بعد گیس سٹیشن کے مالکان کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا۔
وزارت تجارت اور انوسٹمنٹ کے انسپیکڑ نے مزید بتایا کہ انہوں نے تابک میں مدینہ روڈ پر بھی ایک گیس سٹیشن کو بند کر دیا جو کہ گیس کے میٹر کے ساتھ ہیرا پھیری کرنے میں ملوث پایا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 4اور گیس سٹیشنز کو سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بند کر دیا گیا۔صارفین کی شکایت پرتابک کے کنگ عبدالله روڈ پر بھی گیس سٹیشن کو گیس میٹر پر مقررہ قیمت سے زیاد ہ قیمت دکھانے پر بند کیا گیا ۔تجارت اور سرمایہ کاری کے وزیر ماجد ال قاسمی نے حال ہی میں گیس سٹیشنزکی کاکردگی کے معائنے کے لیے الیکٹرانک سسٹم متعارف کرایا ہے جس کا مقصد گیس سٹیشنزکی کاکردگی میں شفافیت کے عنصر کو بڑھانا ہے اور گیسولین میں ملاوٹ کرنے والے ا ور عوام کو دھوکہ دینے والے عناصر پر گرفت کو مضبوط کرنا ہے۔اس کے علاوہ وزارت نے صارفین کو 1900پر شکایات درج کرانے کو بھی کہا ہے تاکہ دھوکے بازوں پرشکنجہ تیز ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :