زمبابوین بلے باز سکندر رضا کی سری لنکا کے خلاف کیریئر کی پہلی سنچری

پیر 17 جولائی 2017 11:56

زمبابوین بلے باز سکندر رضا کی سری لنکا کے خلاف کیریئر کی پہلی سنچری
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سکندر رضا نے سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔

(جاری ہے)

31 سالہ پاکستانی نژاد سکندر رضا نے مشکل وقت میں انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 127 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور نو چوکے شامل تھے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔

متعلقہ عنوان :