ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا

پیر 17 جولائی 2017 11:56

ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا سیمی فائنل کل ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل منگل کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کرکٹ کا عالمی کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل (آج) میزبان ٹیم انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کائونٹی گرائونڈ، برسٹول میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں کائونٹی گرائونڈ، ڈربی میں پنجہ آزما ہوں گی، یہ میچ 20 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 23 جولائی کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :