پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہونے جارہا ہے،

ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے، جو کام پارلیمینٹ کو کرنا چاہیے تھا وہ سپریم کورٹ کررہی ہے مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 11:56

پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہونے جارہا ہے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسیننے کہا ہے کہ پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہونے جارہا ہے، ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکمران جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ پاناما کیس تک محدود نہیں رہے گا، پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہوگا۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ جو کام پارلیمینٹ کو کرنا چاہیئے تھا وہ سپریم کورٹ کررہی ہے، پارلیمینٹ نے اپنا کام نہیں کیا، ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے کام کرنے والوں اپنے ساتھ ملائیں گے۔