امریکی باکس آفس پربن مانسوں نے آتے ہی راج قائم کرلیا

فلم’ ’وارفاردی پلانیٹ آف دی ایپس‘‘ریلیز ہوتے ہی چھاگئی، 6ارب کے قریب کمائی کر لی

پیر 17 جولائی 2017 12:06

امریکی باکس آفس پربن مانسوں نے آتے ہی راج قائم کرلیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء)امریکی باکس آفس پربن مانسوں نے آتے ہی راج قائم کرلیا، فلم’ ’وارفاردی پلانیٹ آف دی ایپس‘‘ریلیز ہوتے ہی چھاگئی، 6ارب کے قریب کمائی کر لی۔بلاک بسٹرسائنس فکشن فلم ’رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس‘ کے سیکوئل ’وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس‘ کی کہانی ایسے بن مانسوں کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا پر اپنا قبضہ جمانے کی کوششیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

فلم 14جولائی کو ریلیز ہوئی ہے جو 5ارب 93کروڑکماکر پہلے نمبر آگئی۔

(جاری ہے)

’اسپائیڈرمین ہوم کمنگ‘ اس ہفتے مزید 4ارب 75کروڑ کما کر دوسرے نمبر براجمان ہے۔ادھر ایونجرزمیں ایکشن کے بعد اسپائیڈرمین کے لیے نیا ایڈونچر ہے، اس بار دشمن پیٹر پارکر کی ہردلعزیز اور قریبی شخصیات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتا ہے، اس دھمکی سے نمٹنے کے لیے اسپائیڈرمین اپنے دشمنوں سے خوب انتقام لیتا ہے اور ایکشن کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔فلم ’ڈیسپی کیبل می تھری‘ پچھلی دو فلموں کا سیکوئل ہے، فلم کی کہانی ایک راک سٹار سے متعلق ہے جو دنیا کا قیمتی ہیرا چرا لیتا ہے۔فلم میں اہم کردار گرو کے جڑواں بھائی کو بھی پیش کیا گیا ہے، فلم اس ہفتے مزید1 ارب98 کروڑ آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔