آئیفا ایوارڈ کا میلہ فلم ’’اڑتا پنجاب‘ ‘ نے لوٹ لیا

ْفلم کی ہیروئن عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ قرار پائیں تو شاہدکپور بہتر ہیرو کا ایوارڈ لے اڑے

پیر 17 جولائی 2017 12:06

آئیفا ایوارڈ کا میلہ فلم ’’اڑتا پنجاب‘ ‘ نے لوٹ لیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) بالی ووڈ میں فلم فیئرکے بعد دوسرے بڑے ’ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ‘آئیفا کا میلہ اداکار شاہد کپور،اداکارہ عالیہ بھٹ اور فلم اڑتا پنجاب نے لوٹ لیا ۔امریکی شہر نیویارک میں سجے 18ویں آئیفا ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب میں عالیہ بھٹ ،کترینہ کیف،دیپکا پڈوکون ، شاہد کپور،سیف علی خان ،کرن جوہر ،انوپم کھیر ،شبانہ اعظمیٰ ،موسیقار اے آر رحمان سمیت دیگراداکاروں نے شرکت کی ۔

تمام بڑے فلمی ستاروں سے سجی تقریب میں اداکار اپنی شاندار پرفارمنس اور دیدہ زیب ملبوسات نے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ایوارڈ تقریب میں انڈیا کے معروف موسیقار اے آر رحمان کے بالی وڈ میں 25 پورا ہونے کے لیے مخصوص اہمیت کا حامل رہا ہے اور اس موقعے پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

(جاری ہے)

فلمی میلے کو انوراگ کشپ اور ہدایت کار ابھیشیک چوبے کی فلم اڑتا پنجاب نے لوٹ لیا ،فلم کی ہیروئن عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ قرار پائیں تو شاہدکپور بہتر ہیرو کا ایوارڈ لے اڑے، فلم میں پنجابی گلوکار دلجیت ڈوسانج کو بہترین میل ڈیبوٹینٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

خیال رہے کہ فلم اڑتا پنجاب کو نمائش کی اجازت کے لیے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے تھے اور سنسر بورڈ کی جانب سے فلم میں 30 سے زائد اعتراض لگائے تھے ،جس پر فلمسازوں نے ہائیکورٹ سے فلم کی نمائش کی اجازت لی تھی، لیکن اب یہی فلم آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں چھائی رہی۔فلم ’نیرجا‘ میں شبانہ اعظمی کو بہترین اداکاری پر بہترین معاون اداکارہ اور انوپم کھیر کو فلم ’ایم ایس دھونی ان ڈولڈ اسٹوری‘ میں بہترین معاون اداکار کا ایواڈ دیا گیا۔

آئیفا ایوارڈ میں سب سے بہترین فلم کا ایوارڈ سونم کپور کی فلم ’نیرجا‘ کے نام رہا،نوجوان اداکار ورون دھون نے فلم ’ڈشوم‘ میں بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں بہترین موسیقی دینے پر موسیقار پریتم کو بہترین میوزک ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔’آئیفا وومن آف دا ائر‘ کا ایوارڈ اداکارہ تاپسی پنوں کو اداکارہ پریٹی زنٹا نے دیا، انہیں یہ ایوارڈ پنک میں اداکاری کے لیے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :