فلم ’’سات دن محبت اِن‘ ‘‘کی شوٹنگ اگست سے شروع ہوگی

فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد ترتیب دیں گے

پیر 17 جولائی 2017 12:06

فلم ’’سات دن محبت اِن‘ ‘‘کی شوٹنگ اگست سے شروع ہوگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) فلم ’’سات دن محبت اِن‘ ‘‘کی شوٹنگ آئندہ ماہ اگست سے شروع ہوگی۔’ ’سات دن محبت اِن‘‘ پاکستان کی سینما انڈسٹری کے لیے نئے دور کا آغاز بنے گی۔ امجد راشد شیخ نے بتایا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کا ادارہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں 1953 سے موجود ہے، اور انہوں نے ملکی سینما تاریخ میں اہم فلمیں بنائیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ’’ سات دن محبت ان‘‘میں ماہرہ خان، شہریار منور، آمنا الیاس، میرا سیٹھی، عمران اسلم، ریحانہ سہگل، عامر قریشی اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکار بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکے کی کہانی ہے جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے، ہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا، جسے پار کرکے اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوگی۔فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’’زندہ بھاگ‘‘ کی مینو گور اور فرجاد نبی دیں گے، فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد ترتیب دیں گے۔

متعلقہ عنوان :