اسپین میںرولر کوسٹر کی دو بوگیوںمیں تصادم،

26افراد زخمی زخمیوں میں 10سال سے کم عمر کے 6بچے بھی شامل ، حکام واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں

پیر 17 جولائی 2017 12:14

اسپین میںرولر کوسٹر کی دو بوگیوںمیں تصادم،
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء)اسپین میں ٹرین الٹنے کے نتیجے میں 26افرادہلاک ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین میں رولر کوسٹر کی دو بوگیوں کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 26افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

رولر کوسٹر کی بوگیاں آپس میں ٹکرا نے کی وجہ سے 6بچوں سمیت 26افراد زخمی ہوئے ہیں، حادثہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے تھیم پارک میں پیش آیا۔پارک کے رولر کوسٹر کی ایک بوگی سرنگ میں خراب ہو کر رک گئی اور پیچھے سے ا?نے والی دوسری بوگی اس سے ٹکرا گئی۔زخمیوں میں 10سال سے کم عمر کے 6بچے بھی شامل ہیں، حکام واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔