مغربی کنارہ ، رام اللہ کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی جاں بحق

ْ مقتول نے اپنا تعاقب کرنے والے پولیس اور فوجی اہل کاروں پر فائرنگ کی،ترجمان اسرائیلی فوج

پیر 17 جولائی 2017 12:16

مغربی کنارہ ، رام اللہ کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی جاں ..
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) مغربی کنارے میں رام اللہ شہر کے قریب قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے کہاکہ اسرائیلی فوج کا خیال ہے کہ مذکورہ فلسطینی مغربی کنارے میں فائرنگ کے ذریعے دو حملوں میں ملوث تھا۔ ترجمان کے مطابق مقتول نے اپنا تعاقب کرنے والے پولیس اور فوجی اہل کاروں پر فائرنگ کی۔فلسطینی ذمے داران کی جانب سے واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔یہ واقعہ مغربی کنارے میں رام اللہ شہر کے قریب واقع گاؤں النبی صالح میں پیش آیا۔ اس دوران کسی اسرائیلی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :