اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی کی نگرانی کے لیے کیمروں کی تنصیب

دھات کا انکشاف کرنے والے آلات مسجد اقصی کے متعدد دروازوں پر نصب کیے جا رہے ہیں،عرب میڈیا

پیر 17 جولائی 2017 12:18

اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی کی نگرانی کے لیے کیمروں کی تنصیب
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصی کی نگرانی کے واسطے کیمروں اور دھاتوں کا انکشاف کرنے والے آلات کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق حکام کی جانب سے دھات کا انکشاف کرنے والے آلات مسجد اقصی کے متعدد دروازوں پر نصب کیے جا رہے ہیں جن میں باب اسباط اور باب مجلس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قابض اسرائیلی پولیس دروازوں کے نزدیک کیمروں کو نصب کرے گی تا کہ مسجد اقصی کے صحنوں ہونے والے واقعات پر نظر رکھی جا سکے۔ یہ اقدام جمعے کے روز مسجد کے حرم کے اندر تین فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے چند ماہ قبل ان اقدامات کو کرنے کی کوشش کی تھی تاہم فلسطینی اور اردنی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد اسرائیلی حکام پیچھے ہٹ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :