قطری بینکوں کا امارات میں اپنے قرضوں کو فروخت کرنے کا انکشاف

اماراتی بینک نے ان قرضوں کو جن کی مالیت کا اندازہ اربوں ڈالر لگایا گیا ہے،فروخت کررہے ہیں،ذرائع

پیر 17 جولائی 2017 12:18

قطری بینکوں کا امارات میں اپنے قرضوں کو فروخت کرنے کا انکشاف
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) متحدہ عرب امارات کے بڑے بینکوں کی جانب سے اٴْن قرضوں کو خریدا جا رہا ہے جو قطری بینکوں بالخصوص بروہ اور دوحہ بینک نے اماراتی کمپنیوں کو پیش کیے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے باور کرایا کہ اماراتی بینک ان قرضوں کو جن کی مالیت کا اندازہ اربوں ڈالر لگایا گیا ہے، قطری بینکوں سے رعایت کے ساتھ خرید رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق قطری بینک اپنے ملک پر اضافی پابندیوں کے اندیشے کے سبب ان قرضوں کو فروخت کر رہے ہیں۔بلوم برگ ایجنسی نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ امارات ، سعودی عرب اور بحرین کے بعض بینکوں نے قطری بینکوں میں موجود اپنی مالی رقوم نکالنا شروع کر دی ہیں اور قطری ریال میں لین دین بھی روک دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :