جرمن کمپنی سیمینز کے ساتھ ایف کلاس ٹربائن کی تیاری کے معاہدے کے بعد مشرق وسطی کے ممالک کو بجلی کی فراہمی کے لئے تیار ہیں،ایرانی کمپنی

پیر 17 جولائی 2017 12:18

جرمن کمپنی سیمینز کے ساتھ ایف کلاس ٹربائن کی تیاری کے معاہدے کے بعد ..
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) بجلی گھر تیار کرنے والی ایرانی کمپنی میپنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر عباس علی آبادی نے کہا ہے کہ ایران، مشرق وسطی کے ممالک کو بجلی کی فراہمی کے لئے عالمی مسابقت میں شامل ہونے کو تیار ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میپنا کمپنی نے وزارت توانائی کی وساطت سے جرمنی کی سیمینز کمپنی کے ساتھ ایف کلاس ٹربائن کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ٹربائن مکمل طور پر ایران میں تیار کیے جائیں گے۔ میپنا کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اے کلاس ٹربائن پہلے ہی ایران میں تیار کیے جارہے ہیں جبکہ ہماری کمپنی عراق میں 3 ہزار ایسے ٹربائن تیار کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے دور میں ایران نے مختلف ملکوں کو بڑی تعداد میں ٹربائن برآمد کیے ہیں۔ ایران کی میپنا کمپنی کا انجینیئرنگ گروپ، بجلی گھروں، کارخانوں، صنعتی انفراسٹریکچر، تیل و گیس کی صنعتوں کے قیام اور ریل ٹرانسپورٹ میں مہارت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :