ابوظبہی منی ایکسچینج آفس سے چوری کرتے ہوئے ایک شخص گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 17 جولائی 2017 12:06

ابوظبہی منی ایکسچینج آفس سے چوری کرتے ہوئے ایک شخص گرفتار
ابوظبہی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء) ابوظبہی پولیس نے ایک فلپائن آدمی کو ایکسچینج آفس سے چوری کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ابوظبہی پولیس نے انسٹاگرام پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس شخص کی عمر 54سال ہے اور اس نے اپنا چہرہ ڈھانپا ہوا تھاشیشے کے دروازے کو توڑنے کے لیے پتھر کا استعمال کیااور پیپر سپرے سے کیشیئر پر حملہ کیا۔اس سے پہلے کہ وہ شخص آفس سے باہر نکلتا پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور اسے گرفتار کر لیا۔ مجرم نے بھی جرم کا اعتراف کر لیا اور بتا یا کہ اسے پیسوں کی اشد ضرورت تھی اس لیے اسنے چوری کرنے کی کوشش کی۔


متعلقہ عنوان :