فلم ’’مام‘‘ نے 9 دنوں میں 26.25 کروڑ کا بزنس کر لیا

پیر 17 جولائی 2017 12:25

فلم ’’مام‘‘ نے 9 دنوں میں 26.25 کروڑ کا بزنس کر لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی فلم ’’مام‘‘ نے اپنی ریلیز کے 9دنوں میں 26.25کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’مام‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 23 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ 9 دنوں کے دوران 26.25کروڑ کما لئے ہیں۔ فلم’’مام‘‘ کے بعد سری دیوی کی 300 فلمیں مکمل ہو گئی ہیں۔ فلم میں نواز الدین صدیقی، اکشے کھنہ، سری دیوی، سجل علی، بونے کپور، عدنان صدیقی اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :