یمنی باغیوں نے ہنی مون منانے والے نوجوان کو اغواء کرلیا

پیر 17 جولائی 2017 12:31

یمنی باغیوں نے ہنی مون منانے والے نوجوان کو اغواء  کرلیا
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء)یمن میں حوثی ملیشیا اور علی صالح کی وفادار جنگجوؤں نے اب شہر کے ایک ہوٹل میں شادی کے بعد ہنی مون منانے کے لیے قیام کرنے والے ایک شہری کو اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق فائز عبدہ الحداد نامی ایک نوجوان کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی اور دونوں میاں بیوی ہنی مون منانے کے لیے اب شہر میں ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

باغیوں نے اچانک رات کو ہوٹل کے کمرے پر دھاوا بولا اور وہاں پر موجود فائز عبدہ الحداد کو اس کی اہلیہ کے سامنے اٹھا کر لے گئے۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ الحداد کا اغوائ اس کی شادی کے محض تیسرے روز عمل میں آیا ہے۔فائز عبدہ الحداد آبائی شہر ذمار کے وصاب کے علاقے سے اہلیہ کے ہمراہ ہنی مون منانے کے لیے مآرب آیا تھا جہاں اسے اغواء کرلیا گیا ہے۔