امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 36فیصد ہو گئی ،رپورٹ

پیر 17 جولائی 2017 12:31

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 36فیصد ہو گئی ،رپورٹ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 36فیصد ہو گئی جبکہ امریکی صدر نے ا س جائزے کو مسترد کرتے ہوئے میڈیا کو ایک بار پھر جھوٹا قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کی جانب سے کرائے گئے جائزے کے مطابق اپریل میں صدر ٹرمپ کی عوامی حمایت 42 فیصد تھی جائزے کے مطابق 48 فیصد عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی کو ’سختی سے رد‘ کیا۔اس جائزے میں بتایا گیا ہے کہ قریب نصف (48 فیصد) امریکی شہری سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے دنیا میں امریکا کا قائدانہ کردار کمزور ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :