اسپین :رولر کوسٹر کی دو بوگیوں میں تصادم،26 افراد زخمی

پیر 17 جولائی 2017 12:31

اسپین :رولر کوسٹر کی دو بوگیوں میں تصادم،26 افراد زخمی
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) اسپین میں رولر کوسٹر کی دو بوگیا ں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

رولر کوسٹر کی بوگیاں اّپس میں ٹکرا نے کی وجہ سے 6 بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوئے ہیں، حادثہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے تھیم پارک میں پیش اّیا۔پارک کے رولر کوسٹر کی ایک بوگی سرنگ میں خراب ہو کر رک گئی اور پیچھے سے اّنے والی دوسری بوگی اس سے ٹکرا گئی۔زخمیوں میں 10سال سے کم عمر کے 6بچے بھی شامل ہیں، حکام واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :