فلم وارفار دی پلانیٹ آف دی ایپس نے 6ارب کما کر باکس آفس پر اپنا راج قائم کرلیا

پیر 17 جولائی 2017 12:37

فلم وارفار دی پلانیٹ آف دی ایپس نے 6ارب کما کر باکس آفس پر اپنا راج ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) فلم وارفار دی پلانیٹ آف دی ایپس نے 6ارب کما کر گزشتہ ہفتے باکس آفس پر اپنا راج قائم کرلیا۔ بلاک بسٹرسائنس فکشن فلم رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس کے سیکوئل وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس کی کہانی ایسے بن مانسوں کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا پر اپنا قبضہ جمانے کی کوششیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم 14جولائی کو ریلیز ہوئی ہے جو چھ ارب روپے کماکر پہلے نمبر آگئی۔ اسپائیڈرمین ہوم کمنگ گزشتہ ہفتے مزید 4ارب 75کروڑ کما کر دوسرے نمبر براجمان ہے۔ فلم ڈیسپی کیبل می تھری پچھلی دو فلموں کا سیکوئل ہے، فلم کی کہانی ایک راک سٹار سے متعلق ہے جو دنیا کا قیمتی ہیرا چرا لیتا ہے۔ فلم میں اہم کردار گرو کے جڑواں بھائی کو بھی پیش کیا گیا ہے، فلم گزشتہ ہفتے مزید1 ارب98 کروڑ آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

متعلقہ عنوان :