سعودی عرب کی زمبابوے سے پولٹری کی درآمد پر پابندی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 17 جولائی 2017 12:32

سعودی عرب کی زمبابوے سے پولٹری کی درآمد پر پابندی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء) برڈفلو کے پھیلاوکو روکنے کے لیے سعودی حکومت نے زمبابوے سے پولٹری کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔سعودی وزارت برائے ماحولیات ، پانی اور زراعت نے بتایا ہے کہ برڈ فلو کے خطرے کی رپورٹ پر پولٹری اور انڈوں کی زمبابوے سے درآمد پر کچھ عرصے کے لیے پابندی لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جانوروں کی تشخیص کے سیکشن کے ڈپٹی ڈرائکٹر بکر ال تعریف کا کہنا ہے کہ یہ پابند ی عالمی ادارہ برائے جانوروں کی صحت کی جانب سے دی گئی انتباہ پر لگائی گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ زمبابوے میں برڈفلو تیزی سے پھیل رہا ہے۔زمبابوے پر پہلے بھی اسی طرح کی پابند ی سعودی عرب کی جانب سے عائد ہوئی تھی جوکہ پولٹری کی درآمدات کے لیے دنیا کا دوسراہ بڑانام ہے۔

متعلقہ عنوان :