دمشق میں روسی سفارتخانہ پر حملے کی کوشش،معمولی نقصان پہنچا

باغیوں کی جانب سے دو راکٹ داغے گئے، جس میں سے ایک سفارتخانے کے کمپاؤنڈ پرآگرا،شامی میڈیا

پیر 17 جولائی 2017 13:10

دمشق میں روسی سفارتخانہ پر حملے کی کوشش،معمولی نقصان پہنچا
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) دمشق میں واقع روسی سفارتخانے پر شیلنگ کی کوشش کی گئی، جس کے باعث اس عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ،شام کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ دمشق میں واقع روسی سفارتخانے پر شیلنگ کی کوشش کی گئی، جس کے باعث اس عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا نے بتایا کہ دو راکٹ داغے گئے، جس میں سے ایک سفارتخانے کے کمپاؤنڈ میں گرا۔ تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دمشق کے نواح میں ٹھکانے بنائے ہوئے باغی پہلے بھی روسی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :