ملائیشین ائیرلائن حادثہ کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ چلے گا،آسٹریلیا

ایم ایچ 17 کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف ان کی غیرحاضری میں مقدمہ چلایاجائیگا،وزیرخارجہ جولی بشپ

پیر 17 جولائی 2017 13:10

ملائیشین ائیرلائن حادثہ کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ چلے گا،آسٹریلیا
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے کہا ہے کہ سن 2015ء میں ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ 17 کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں جولی بشپ کہنا تھا کہ اس واقعے سے متعلق تمام تر قانونی راستوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں سلامتی کونسل کی قرارداد کی پاس داری کرے۔ واضح رہے کہ 2015 میں ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جانے والا یہ مسافر بردار طیارہ مشرقی یوکرائنی حدود میں تباہ ہو گیا تھا۔ تفتیش کاروں کے مطابق اس جہاز کو روسی ساختہ میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :