ایشوریہ رائے بچن سے بچپن سے ہی متاثر ہوں ،اتھیاشیٹھی

پیر 17 جولائی 2017 13:10

ایشوریہ رائے بچن سے بچپن سے ہی متاثر ہوں ،اتھیاشیٹھی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکارہ اتھیاشیٹھی نے کہا ہے کہ میں ایشوریہ رائے بچن سے بچپن سے ہی متاثر ہوں اور انہیں دیکھ کر ہی میں نے بالی وڈ انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتھیاشیٹھی کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی بار ایشور یہ کو فلم’’امرائو جان ‘‘ کے سیٹ پر جاتے ہوئے اس وقت دیکھا جب میں سکول جا رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ان کا سیٹ تک تعاقب کیا اور انہیں عکسبندی کے لئے تیار ہوتے ہوئے دیکھا اور تب ہی میں نے فیصلہ کیا کہ میں بھی اس انڈسٹری کا حصہ بنوں گی ۔