میانمر ، سرجیکل آپریشن، جڑواں بچوں کو الگ کر دیا گیا

کامیاب آپریشن ڈاکٹروں کی ٹیم نے یانگان کے چلڈرن ہسپتال میں کیا جڑواں بچوں کی عمر دو سال تھی ،اعضاء جوڑنے کا یہ چھٹا کامیاب آپریشن تھا

پیر 17 جولائی 2017 13:12

میانمر ،  سرجیکل آپریشن،   جڑواں  بچوں کو الگ کر دیا گیا
یانگان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء)میانمر کے ڈاکٹروں نے ایک کامیاب سرجیکل آپریشن کے ذریعے دو جڑواں سیامی بچوں کو الگ کر دیا ،یہ آپریشن یانگان کے چلڈرن ہسپتال میں کیا گیا ،دوبچے سا ہقام اور سا ناجن دوسال قبل میانمر کی مشرقی ریاست شان کے شہر کینگ ٹنگ میں جڑواں پیداہوئے تھے جنہیں اب آپریشن کے ذریعے الگ کر دیا گیا ہے ،یانگان کے چلڈرن ہسپتال میں جڑواں بچوں کو الگ کرنے کا یہ چھٹا کامیاب آپریشن تھا ، میانمر نے حالیہ برسوں میں میڈیکل کے شعبے میں خاصی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، اپریل میں ایک شخص کا کلائی سے کٹا ہواہاتھ جوڑ دیا گیا جو خنجر کے ایک حملے میں الگ ہو گیا تھا ، یہ آپریشن نے پائی تا کے ہسپتال میں کیا گیا ،اعضاء کامیابی سے جوڑنے کی پہلی سرجری دارالحکومت کے ہسپتال میں کی گئی جو مقامی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کی ، میانمر میں چوتھے کامیاب آپریشن کے ذریعے ایک شخص کے کٹے ہوئے ہونٹ جوڑ دیئے گئے تھے ۔