چین، 30سالہ شخص نے چاقو گھونپ کر 2افراد کو ہلاک ،9کو زخمی کر دیا

پیر 17 جولائی 2017 13:12

چین، 30سالہ شخص نے چاقو گھونپ کر 2افراد کو ہلاک ،9کو زخمی کر دیا
شینز ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) چین کے جنوبی شہر شینزن میں ایک شخص نے چاقو سے حملے کر کے 2افراد کو ہلاک اور 9کو زخمی کر دیا ،یہ واقعہ گذشتہ رات شہر کی سپر مارکیٹ میں پیش آیا ، 30سالہ جیانگ نے بائو آن ضلع کی وال مارٹ میں رات 9بجے اچانک حملہ کر دیا اور اس نے آناً فاناً 2افراد کو چاقو گھونپ کر ہلاک اور 9 کو زخمی کر دیا ، شینزن پولیس نے ملزم کو موقعہ پر گرفتار کر لیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ، مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :