سنگیتا کا اپنی فلم ’’ تم ہی تو ہو ‘‘ کو عید الاضحی پر ریلیز کرنے کا فیصلہ

پیر 17 جولائی 2017 13:18

سنگیتا کا اپنی فلم ’’ تم ہی تو ہو ‘‘ کو عید الاضحی پر ریلیز کرنے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی فلم ’’ تم ہی تو ہو ‘‘ کو عید الاضحی پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سنگیتا نے دو سال قبل بطور ہدایتکارہ ’’ تم ہی تو ہو ‘‘ کے نام سے فلم کا آغاز کیا تھا جس کی پوسٹ پروڈکشن بھارت سے ہوئی تھی اور یہ فلم ریلیز کے لئے مکمل ہو چکی ہے ۔ فلم میں دانش تیمور ، عینی اور متیرا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ہدایتکاررہ سنگیتا نے اپنی فلم کو عید الاضحی پر ریلیز کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔ یاد رہے کہ سنگیتا ان دنوں کراچی میں مقیم ہیں اور وہاں بننے والی ڈرامہ سیریل میں بھی بطور ڈائریکٹر کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :